گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں چوری کی 2وارداتوں میں نقدی، زیورات، موبائل فونز اور ٹرانسفارمر چرا لیے گئے، کھاریاں کے علاقہ سے چور احتشام وسیم کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی، زیورات اور موبائل فونز وغیرہ جبکہ بھاگووال کلا ں میں مدنی مسجد کے قریب سے چور بجلی کا ٹرانسفارمر چوری کرکے لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔