کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک سے رقم لیکر نکلنے والے نجی کمپنی کے ملازمین سے موٹرسائیکل سوار ملزمان 17 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کلفٹن بلاک 7 میں مسلح ڈاکوؤں نے 17 لاکھ روپے لوٹ لیے، کمپنی کے 3 ملازمین بینک سے رقم لیکر نکلے تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ملزمان نے بینک کے قریب ہی واردات کی۔
پولیس کو شبہ ہے کہ ملزمان متاثرہ افراد کی جانب سے بینک سے رقم نکلوانے سے متعلق پہلے ہی آگاہ تھے، تاہم واردات کے حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور عینی شاہدین کے بیانات لیے جا رہے ہیں۔