کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ فعال کردیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ چلتا پھرتا ہیڈ کوارٹر ہوگا، جسے دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کو نئی تکنیکی برتری دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ گاڑی میں نصب ہوگا، اسے حساس پروگراموں پر لگایا جائے گا، جیسے رائیونڈ اجتماع، داتا دربار اور کرکٹ میچز۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ یوم عاشور اور بڑے سیاسی اجتماعات کی سیکیورٹی کے لیے بھی استعمال ہوگا۔
ترجمان کے مطابق حساس پروگراموں کی مانیٹرنگ، کمانڈ اور کو آر ڈی نیشن ایک ہی موبائل وین سے ہوگی، لائیو آپریشنز کے دوران فورس کو ڈیٹا، ویڈیو فیڈ اور تجزیاتی معاونت فراہم کی جائے گی۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق موبائل یونٹ لاہور سے کراچی، کوئٹہ، پشاور اور سرحدی علاقوں میں بیک اپ کمانڈ سینٹر کا کام کرے گا۔
ترجمان کے مطابق کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ کے ذریعے جلسے، جلوسوں، اجتماعات میں مشتبہ چہروں کی فوری نشاندہی کی جاسکے گی اور حساس روٹس، رہائش گاہوں کی ٹریکنگ ممکن ہوگی۔