• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے امارات کو بھی ہرادیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی ایم سی اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تیسرے روز مزید چھ میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 117 رنز سے شکست دیکر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان نے تین وکٹ پر 284 رنز بنائے۔ ہمایوں فرحت نے 18 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 55 گیندوں پر 153 ، نائب کپتان فواد عالم نے 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر 71 رنز بنائے۔ ناکام ٹیم 7 وکٹ پر 167 رنز بناسکی۔ ساؤتھ اینڈ کلب میں ریسٹ آف دی ورلڈ نے سری لنکا کو 23 رنز، این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں آسٹریلیا نے ریسٹ آف دی گلف کو 19 رنز، نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹ، این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں ہانگ کانگ نے کینیڈا کو 5 وکٹ اور ساؤتھ اینڈ کلب میں امریکا نے زمبابوے کو 33 رنز سے شکست دیدی ۔

اسپورٹس سے مزید