• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ کراچی میں اربوں کے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے سرگرم ہے، شرجیل میمن

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کراچی میں اربوں کے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے سرگرم ہے۔

ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کو سب سے زیادہ بااختیار پیپلز پارٹی نے بنایا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں اربوں روپے کے منصوبے جاری ہیں، ایم کیو ایم ان میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے سرگرم ہے۔ 

سینئر وزیر سندھ نے مزید کہا کہ اگر ایم کیو ایم والے چاہتے ہیں تو لاہور کا مقامی حکومتوں کا نظام کراچی میں لانے کو تیار ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صرف وعدے نہیں کرتی، کام کرکے دکھاتی ہے، کراچی کو دن بہ دن جدید بنا رہیں۔

قومی خبریں سے مزید