• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کلفٹن سے ملنے والی خاتون کی تشدد زدہ لاش کی شناخت ہوگئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

کراچی میں کلفٹن چائنا پورٹ کے قریب ملنے والی خاتون کی تشدد زدہ لاش کی شناخت 49 سال کی شہناز کے نام سے کر لی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ 22 نومبر کی رات 8 بجے گھر سے نکلی تھی، جبکہ اس کی گمشدگی کی رپورٹ اس کے بیٹے کی جانب سے بلدیہ مدینہ کالونی تھانے میں درج کروائی گئی تھی۔

 پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت اس کے بیٹے عادل نے کی، جس نے اپنی والدہ کو پرس اور کپڑوں کی مدد سے پہچانا۔

حکام نے بتایا کہ مقتولہ کے شوہر کا انتقال 6 سال قبل ہو چکا تھا، اور وہ بلدیہ ٹاؤن ڈاکخانہ چوک کی رہائشی تھی۔

پولیس نے کہا ہے کہ قتل اور گمشدگی کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید