• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے سفاری پارک میں 15جانوروں کی پیدائش

فوٹو: اسکرین گریب۔سوشل میڈیا
فوٹو: اسکرین گریب۔سوشل میڈیا

کراچی میں کے ایم سی کے تحت چلنے والے سفاری پارک میں گھوڑی، سندھ آئی بیکس، چیتل اور دیگر جنگلی حیات کے بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، مجموعی طور پر 15جانوروں کی پیدائش ہوئی ہے۔

ویٹرنری ڈاکٹرز نے تمام نومولود جانوروں کو مکمل صحت مند قرار دیا ہے، جانوروں کی خصوصی دیکھ بحال کی جارہی ہے اور بہترین ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے نومولود جانوروں کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ جانوروں کی پیدائش سفاری پارک کے صحت مند ماحول کا ثبوت ہے،جنگلی حیات بھی انسانوں کی طرح احترام اور توجہ کی مستحق ہے۔

سفاری پارک میں پیدا ہونے والے جانوروں میں مفلون، 4 سندھ آئی بیکس، 4 بلیک بَک، 2 چیتل، 1 گھوڑی، 2 فیلو ڈئیر اور ایک وائٹ فیلو ڈئیر شامل ہے۔

قومی خبریں سے مزید