رحیم یار خان کے تھانہ بھونگ کی حدود میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے۔ اس دوران اہل علاقہ اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آکر 8 سال کا احمد اور 10 سال کا شاہ زیب جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے اور ڈی پی او نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔