کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں خشک اور خنک تیز ہوائیں چلتی رہیں گی، کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد ہوگیا ہے، وادی زیارت، قلات اور کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔
صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، خشک سردی کے باعث نزلہ، زکام، سینے، گلے اور دمہ کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔