کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ سے اسلحہ کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
رینجرز کے ترجمان کے مطابق ک ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں ملوث ملزم سے اسحلہ اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے، ملزم 2021ء میں آئی آئی چندریگرروڈ پر نجی کمپنی کی کیش وین لوٹنے میں ملوث ہے، ملزم نے اپنے چھوٹے بھائی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ واردات کی تھی۔
رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی کی کیش وین سے 20 کروڑ 50 لاکھ کی رقم لوٹی گئی تھی، گرفتار ملزم وارداتوں کے لیے غیرقانونی اسلحہ بھی فروخت کرتا تھا۔
رینجرز کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔