کراچی (اسٹاف رپورٹر) رانچی میں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو17 رنز سے شکست دے دی۔ ٹیسٹ سیریز میں دو صفر کی شرم ناک شکست کے بعد بالاخر میزبان ٹیم کو پہلی کامیابی مل گئی۔ جنوبی افریقاکی ٹیم چار گیندیں پہلے 332 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ کاربن بوش51 گیندوں پر67 ر نز بناکر سب سے آخر میں آئوٹ ہوئے۔ اتوار کو بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے8 وکٹ پر349رنز بنائے۔ سپر اسٹار ویرات کوہلی نے 52 ویں ون ڈے سنچری بنائی۔ انہوں نے120گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے سات چھکے اور گیارہ چوکے مارے۔ کے ایل راہول نے60 اور روہت شرما نے57 رنز اسکور کئے۔ جنوبی افریقا کی اننگز میں میتھیو بریٹزکی نے 72 مارکو جینسن نے70 رنز بنائے۔ کلدیپ یادیو نے68 رنز دے کر چار ، ہرشیت رانا نے تین اورارشدیپ سنگھ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔