• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورننس میں ڈیجیٹل انقلاب ضروری ہے ورنہ نظام بیٹھ جانے کا خطرہ ہے: بلال بن ثاقب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کے وزیر برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ گورننس میں ڈیجیٹل انقلاب ضروری ہے ورنہ نظام بیٹھ جانے کا خطرہ ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملازمتوں، فری لانسنگ، کال سینٹرز سمیت ہر شعبے پر اے آئی کے گہرے اثرات ہوں گے، اے آئی کو اپنانے میں تعلیمی نظام کی کمزوری بڑی رکاوٹ ہے۔

بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ ہمیں سوورن کمپیوٹ کو اپنانا ہو گا نہیں تو پیچھے رہ جائیں گے، قومی سلامتی کے لیے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کو دل سے قبول کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل اصلاحات میں سب سے بڑی رکاوٹ ادارہ جاتی مزاحمت ہے،

قومی خبریں سے مزید