• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمشا خان کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، اداکارہ کو پہچاننا مشکل

فوٹو — انسٹاگرام
فوٹو — انسٹاگرام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ بہت مختلف نظر آ رہی ہیں۔

رمشا خان کی یہ پرانی وائرل ویڈیو ایک ریئلٹی شو کی ہے جس میں وہ شو کے دوران مختلف چیلنجز کا سامنا کرتی نظر آ رہی ہیں۔

یہ پرانی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے، کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے حالیہ برسوں کے دوران اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے کئی کاسمیٹک پروسیجرز کروائے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری اس بحث کے دوران دبئی میں مقیم ماہر امراض جلد ڈاکٹر سمن ذیشان نے بھی رمشا خان کے چہرے میں نظر آنے والی تبدیلی پر اپنا تجزیہ پیش کیا۔

اُنہوں نے وضاحت کی کہ پرانی ویڈیو کے مقابلے میں اداکارہ کے ہونٹ اب پہلے سے زیادہ اُبھرے ہوئے اور واضح دکھائی دیتے ہیں اور ہونٹوں کے علاوہ گال کی ہڈیاں بھی زیادہ واضح نظر آ رہی ہیں۔

ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ یہ تبدیلیاں اکثر معمولی کاسمیٹک پروسیجرز کی مدد سے ممکن ہو سکتی ہیں ان کے لیے بڑی اور پیچیدہ سرجری کی ضرورت نہیں ہوتی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید