• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلیٰ عہدیدار کے مری کے اکثر و بیشتر دوروں کی وجہ سے عوام خوش، لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی

مری (راجہ عبدالرحمان) مری کے عوام ایک اعلیٰ عہدیدار کے شکر گزار ہیں کیونکہ اکثر و بیشتر ان کا مری کا دورہ لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے سیاحوں اور عوام کیلئے باعث رحمت ثابت ہوا ہے۔ مری کے شہریوں کا طویل عرصہ سے یہ مطالبہ رہا ہے کہ سیاحتی مرکز کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیدیا جائے کیونکہ یہاں صنعتیں نہیں ہیں اور یہ صرف سیاحوں کیلئے ہل اسٹیشن ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوڈ شیڈنگ اور اندھیرے کی وجہ سے جھگڑے بھی ہوتے رہتے ہیں کیونکہ اوباش لڑکوں کی وجہ سے لوگوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ بات اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اعلیٰ عہدیدار کی جماعت اس علاقے میں دہائیوں سے حکمرانی کر رہی ہے اور عوام جانتے ہیں کہ پارٹی قیادت کو مری سے لگائو ہے اور انہوں نے ہمیشہ مری کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے لیکن ان سب باتوں کے باوجود لوگوں کیلئے یہ بات حیران کن ہے کہ پیپلز پارٹی کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کے مطالبات اور سیاحوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے بجلی کے بحران کے باوجود مری کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا تھا۔
تازہ ترین