• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش کی دونوں سابق خواتین وزرائے اعظم دگرگوں حالات کا شکار

اسلام آباد( فاروق اقدس) بنگلہ دیش کی دونوں سابق خواتین وزرائے اعظم شیخ حسینہ واجد اور خالدہ ضیا ان دنوں دگرگوں حالات مسائل اور مصائب کا شکار ہیں 80سالہ خالدہ ضیا ان دنوں مختلف بیماریوں میں مبتلا شدید علالت کا شکار ہیں اور اسی باعث بنگلہ دیش کے ایک ہسپتال میں ہمہ وقت نگرانی کے یونٹ میں دنیا سے لاتعلقی کے شب و روز گزار رہی ہیں تو دوسری طرف شیخ حسینہ واجد جو ملک سے فرار ہو کر بھارت میں پناہ گزین ہیں ان کے لیے بنگلہ دیش میں قانونی اور عدالتی گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے اور اب بات ان کے خاندان کے قریبی ان کے خاندان کے قریبی افراد تک پہنچ رہی ہے شیخ حسینہ واجد کو گزشتہ ماہ مظاہرین پر تشدد کے الزامات کے تحت موت کی سزا سنائی جا چکی ہے جس کے بعد گزشتہ دنوں کرپشن کے مقدمات میں انہیں مجموعی طور پر 21 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اور اب ان کی بھانجی ٹولپ صدیق جو برطانوی کابینہ کی رکن تھیں جنھیں انہی حالات کے وجہ سے استعفی دینا پڑا تھا اور بہن شیخ ریخانہ کو بھی غیر قانونی زمین کی الاٹمنٹ کرانے پر قید کا حکم سنایا گیا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید