• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی عوام سے کوئی دشمنی نہیں، ایرانی صدر کا امریکی عوام کے نام خط

فوٹو: ایرانی میڈیا
فوٹو: ایرانی میڈیا 

 ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی عوام کے نام خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ایران امریکی عوام کے خلاف کوئی دشمنی نہیں رکھتا۔

خط میں کہا گیا کہ ایران کو خطرے کے طور پر پیش کرنا تاریخی حقائق کے منافی ہے، یہ موجودہ حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا، ایران کے اہم انفرااسٹرکچر پر حملہ درحقیقت ایرانی عوام کو نشانہ بنانا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایسے اقدامات کے اثرات ایران کی سرحدوں سے آگے تک پھیل جاتے ہیں، ایران انسانی تاریخ کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک ہے، ایران نے جدید تاریخ میں کبھی بھی جارحیت یا تسلط پسندی کا انتخاب نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے کبھی جنگ کا آغاز نہیں کیا، ایران نے مسلط کی گئی جنگوں کا بہادری سے جواب ضرور دیا ہے۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران کو خطرہ بنا کر پیش کرنا طاقتور قوتوں کے سیاسی اور معاشی مفادات کا نتیجہ ہے، ان طاقتوں کا مقصد اسلحہ کی صنعت جاری رکھنا اور اسٹریٹجک منڈیوں پر کنٹرول قائم رکھنا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید