امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران جنگ سے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کو ممکنہ جنگ بندی مذاکرات کے بارے میں آگاہ کیا۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کو آبنائے ہرمز کی بحالی سے مشروط کرتے ہوئے ایران کو پتھروں کے دور میں بھیجنے کی دھمکی دی تھی۔
اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے نئے صدر پہلے والوں سے کہیں کم شدت پسند اور کہیں زیادہ ذہین ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی نئی رجیم کے صدر نے ابھی امریکا سے جنگ بندی کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جنگ بندی کی درخواست پر غور کریں گے۔ درخواست پر تب غور کریں گے جب آبنائے ہرمز کھلی اور مکمل طور پر محفوظ ہوجائے گی۔