فرانسیسی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ابھی تک آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
پیرس میں سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں سربراہ فرانسیسی بحریہ ایڈمرل نکولا نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے چینی جہازوں کی تعداد معمول کے ٹریفک بہاؤ کو بحال کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔ چین کو ممکنہ طور پر اس بحث میں براہ راست شامل ہونا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے معاملے میں فرانس متعدد ممالک کو سیاسی سطح پر یکجا کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ آبنائے ہرمز کو دیرپا طریقے سے دوبارہ کھولنے شرائط طے کی جاسکیں۔
فرانسیسی بحریہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ابھی تک آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کا کوئی ثبوت نہیں ہے اور دوبارہ کُھلنے کے بعد ہرمز کی نگرانی کے لیے لامحالہ فوج کی ضرورت ہوگی۔