• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگوں کی بڑھتی مانگ، عالمی ہتھیار ساز کمپنیوں کی آمدنی ریکارڈ سطح پر

کراچی (نیوز ڈیسک)جنگوں کی بڑھتی مانگ، عالمی ہتھیار ساز کمپنیوں کی آمدنی 2024 میں ریکارڈ سطح پر، دنیا کی 100 سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنیوں کی مجموعی آمدنی 5.9 فیصد بڑھ کر $679 ارب (1830 کھرب روپے)ہو گئی، بنیادی سبب یوکرین، غزہ جنگ، امریکا، یورپ، روس، مشرق وسطیٰ میں ہتھیاروں کی مانگ نے آمدنی بڑھائی۔ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (SIPRI) کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی 100 سب سے بڑی ہتھیار ساز کمپنیوں کی مجموعی آمدنی 2024 میں 5.9 فیصد بڑھ کر ریکارڈ $679 ارب تک پہنچ گئی، جس کی بنیادی وجوہات یوکرین اور غزہ میں جاری جنگیں، عالمی و علاقائی کشیدگی اور بڑھتی عسکری اخراجات تھیں۔ امریکہ، یورپ اور روس کی کمپنیوں نے اپنی آمدنی میں اضافہ کیا، جبکہ ایشیا اور اوشینیا میں چینی ہتھیار ساز صنعت کے مسائل کی وجہ سے مجموعی آمدنی میں کمی دیکھی گئی۔ یورپی کمپنیوں نے پیداوار میں سرمایہ کاری بڑھائی، روسی کمپنیوں نے پابندیوں اور ماہر مزدور کی کمی کے باوجود 23 فیصد اضافہ کیا، اور مشرق وسطیٰ میں پہلی بار نو کمپنیوں نے ٹاپ 100 میں جگہ بنائی۔

اہم خبریں سے مزید