ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کو شکست دی، پاکستان ایئرفورس نے 6 اور 7 مئی کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان رسالپور میں گریجویشن پریڈ کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی پاکستان فضائیہ کی بہترین کارکردگی کا مظہر ہے۔
ایئر چیف مارشل نے کہا کہ 10 مئی کو دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی پاکستان ایئرفورس کی بہترین کارکردگی کا مظہر ہے۔
سربراہ پاک فضائیہ نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے سائبر وار فیئر میں اپنی برتری ثابت کی ہے، معرکہ حق میں ہماری تیاری اور صلاحیت پوری دنیا نے دیکھ لی۔
کیڈٹس کی جانب سے پریڈ میں اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا گیا، پریڈ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو اعزازات سے بھی عطا کیے گئے۔
پریڈ میں پاکستان ایئرفورس کے فائٹرز فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا جائے گا، پی اے ایف اکیڈمی رسالپور سے مجموعی طور پر 166 کیڈٹس پاس آوٹ ہورہے ہیں۔