• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی افراد کے لیے رکاوٹوں سے پاک معاشرہ بنانا مشترکہ ذمہ داری ہے، مراد علی شاہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کے لیے رکاوٹوں سے پاک معاشرہ بنانا مشترکہ ذمہ داری ہے، کسی بھی سماجی ترقی کا معیار صرف معاشی اعداد و شمار سے نہیں بلکہ سماج کی ترقی، ہمدردی اور مساوی مواقع سے ناپا جاتا ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ڈپارٹمنٹ آف دی پرسن وتھ ڈس ایبلٹیز مستحکم کیا ہے، حیدرآباد، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد میں بھی معاون آلات کی تقسیم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہیل چیئرز، ٹرائی سائیکلز اور سماعتی آلات سے ہزاروں افراد مستفید ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی نے کورنگی میں پاکستان کا سب سے بڑا سینٹر آف ایکسیلنس قائم کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورنگی سینٹر میں آئی ٹی، ٹیکسٹائل اور وہیل چیئر مینوفیکچرنگ کی تربیت دی جارہی ہے، وہیل چیئر مینوفیکچرنگ اور ہنر مند تربیت سندھ حکومت کا بڑا قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کے لیے حکومتی ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹہ سختی سے نافذ ہے، صرف پالیسیاں کافی نہیں، ثقافتی رویوں میں تبدیلی ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ خصوصی نوجوان اسپورٹس، کاروبار اور ٹیکنالوجی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، خصوصی اولمپکس میں بھی ہمارے نوجوانوں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید