• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت صوبے میں امن بحال رکھنے میں سنجیدہ ہے، سہیل آفریدی

تصویر بشکریہ، سہیل آفریدی فیس بک
تصویر بشکریہ، سہیل آفریدی فیس بک

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں امن بحال رکھنے میں سنجیدہ ہے۔

پشاور میں پولیس دربار سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں امن بحال رکھنے میں سنجیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت امن قائم رکھنے اور اسے بحال رکھنے میں چٹان کی طرح کھڑی ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کل کے افسوسناک واقعے میں ہمارے پولیس جوان اور اسسٹنٹ کمشنر شہید ہوئے، آج بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں حملہ ہوا اور پولیس جوان شہید ہوئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے باجوڑ میں بھی ایک اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس کے جوان شہید ہوئے، ہماری فوج، ایف سی، پولیس، سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس اداروں نے قربانیاں دی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید