تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خطرہ موجود ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ اگر بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہیں کروائی جاتی تو یہ خلافِ آئین ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے پر تعجب نہیں ہوگا، مگر افسوس ضرور ہوگا۔
پروگرام کیپیٹل ٹاک میں شریک سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اگر سیاست میں مزید گند کرنا ہے تو پھر گورنر راج کے لیے تیار رہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ کل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہیں ہوگی۔