• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد مقبوضہ وادی کی صورتحال ابتر ہو چکی: بھارتی میڈیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بھارتی نیوز ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ 2019ء میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد مقبوضہ وادی کی سیاسی، سماجی اور جمہوری صورتحال ابتر ہو چکی ہے۔ 

بھارتی نیوز سائٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حکومت پر بیوروکریسی کا قبضہ ہے، رائے کے اظہار کو مجرمانہ فعل قرار دیا جاتا ہے اور عوامی کردار محدود کر دیا گیا ہے، کشمیریوں کے خلاف کارروائیاں نیو نارمل بن چکا ہے۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ ’دی وائر‘ کی رپورٹ کے مطابق کشمیریوں کو اجتماعی سزادی جا رہی ہے، کشمیریوں کو ایسے جرائم کے لیے بھی شک کی نگاہوں کے سامنا کرنا پڑ رہا ہے جن سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

بھارتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کشمیر میں امن کا حصول مشکل مگر موت اور مایوسی یقینی ہو چکی ہے۔

رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی سزا کا سلسلہ بند کیا جائے، نوجوان اور متبادل سیاسی آوازوں کو جگہ دی جائے، اجتماعی سزا کے طور پر گھروں کو مسمار کرنے جیسی پالیسیاں ختم کی جائیں، سماجی و سیاسی ڈائیلاگ کے نئے چینلز قائم کیے جائیں اور بےگناہ افراد پر پابندیاں یا سزائیں استثنائی طور پر ختم کی جائیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید