• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ایئر لائن میں پائلٹوں کا بحران، ہزاروں مسافر ایئرپورٹس پر پھنس گئے

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی نجی ایئرلائن انڈیگو پائلٹ بحران کا شکار ہو گئی، چار دن میں 1200 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں، ہزاروں مسافر نئی دہلی، ممبئی، بنگلورو، احمدآباد اور دیگر ایئر پورٹس پر پھنس کر رہ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بغیر کھانے پینے کے گھنٹوں پرواز کا انتظار کرنے والے ذہنی اذیت کا شکار مسافر عملے سے الجھ پڑے، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

کانگریس پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نجی ایئرلائن کا بحران حکومت کے اجارہ داری ماڈل کا نتیجہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس کی قیمت عام بھارتی عوام تاخیر، پروازوں کی منسوخی اور بے بسی کی صورت میں ادا کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید