ٹاور آف لندن میں شاہی نوادرات کو نقصان پہنچانے پر ڈسپلے بند کر دیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی نوادرات کو نقصان پہنچانے کے الزام میں پولیس اور سٹی آف لندن پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق 2 افراد نے شاہی نوادرات پر کھانے کی اشیاء پھینکیں، اس ضمن میں تفتیش مکمل ہونے تک ٹاور آف لندن بند رہے گا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ٹاور آف لندن میں کوہِ نور سمیت متعدد قیمتی نوادرات ہیں۔