• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رتن ٹاٹا کی سوتیلی ماں سیمن ٹاٹا 95 برس کی عمر میں چل بسیں

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارت کی معروف کاروباری خاتون اور رتن ٹاٹا کی سوتیلی ماں  سیمن ٹاٹا 95 برس کی عمر میں چل بسیں۔

بھارتی فیشن اور ریٹیل انڈسٹری کی اہم ترین شخصیات میں شمار کی جانے والی سیمن ٹاٹا جمعہ کے روز مختصر علالت کے بعد بریچ کینڈی اسپتال، ممبئی میں انتقال کر گئیں۔

جنیوا میں پیدا ہونے والی سیمن 1953 میں بطور سیاح بھارت آئیں، جہاں ان کی ملاقات نوول ٹاٹا سے ہوئی۔ دونوں نے 1955 میں شادی کی اور سیمن نے ممبئی کو اپنا مستقل مسکن بنا لیا، 1960 کی دہائی کے اوائل میں، وہ ٹاٹا گروپ کے کاروباری شعبے میں داخل ہوئیں۔

سیمن ٹاٹا آنجہانی رتن ٹاٹا کی سوتیلی ماں اور نول ٹاٹا کی والدہ تھیں، آنجہانی سیمن ٹاٹا کو ہندوستان کے معروف کاسمیٹک برانڈ لیکمی کی ترقی میں ان کے تعاون کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ 

انہوں نے لیکمی کو ایک اعلیٰ برانڈ میں تبدیل کرنے اور اس کی رسائی کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

سیمون ٹاٹا نے کئی خیراتی اداروں کے کام کی رہنمائی کی۔ انہوں نے سر رتن ٹاٹا انسٹیٹیوٹ کی چیئرپرسن اور چلڈرن آف دی ورلڈ انڈیا (سی ڈبلیو آئی) کی ٹرسٹی کے طور پر خدمات انجام دیں۔

سیمن ٹاٹا کے خاندان میں ان کا بیٹا نول، بہو الو مستری اور پوتے نیویل، مایا اور لیہ شامل ہیں۔ ان کا انتقال رتن ٹاٹا کی موت کے تقریباً 14 ماہ بعد ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید