ہٹیاں بالا میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں راجہ فاروق حیدر سمیت تمام سوار محفوظ رہے۔
ملک عامر ڈوگر اور ن لیگی رہنما رانا ثناء اللّٰہ جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں شرکت کی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اس تجویز میں پیپلز پارٹی بھی ہمارے ساتھ ہے۔
کمشنر کراچی نے سڑکوں کی کھدائی اور روڈ کٹنگ پر دو مہینے کی پابندی لگا دی۔
چینک چوک کے قریب ہونے والے دھماکے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
رمضان کھوسو قتل کیس میں نامزد 2 پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف کر دیئے گئے ہیں۔
حیدر آباد میں پتنگ بازی پر دفعہ 144 کے تحٹ 90 روز کیلیے پابندی عائد کی گئی ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ذہن میں بنگلادیش، نیپال ہے، پاکستان میں ایسا کچھ نہیں ہوگا، ہم مسائل پر پی ٹی آئی سے ہمیشہ بات چیت کرنے کو تیار ہیں، بات چیت کوئی مخصوص شخصیت یا مخصوص کیسز سے متعلق نہیں ہوگی۔
ریٹرننگ افسر کے مطابق 11 میں سے9 امیدواروں نے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے، پی پی 289 سے دسواں امیدوار بھی آج دستبردار ہوگیا۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق کوہاٹ میں نشپا بلاک میں براگزئی ایکس کنواں نمبر ون سے یومیہ4,100 بیرل تیل اور ایک کروڑ 5 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل ہوگی۔
چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی پاکستان کی سب سے بڑی جامعات میں سے ایک ہے اور یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ نے اندرون و بیرونِ ملک بہت نام پیداکیاہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سے نئے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ملاقات کی، مراد علی شاہ نے سندھ پولیس کی کمان سنبھالنے پر آئی جی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری سے بڑی معاشی ناکامی اور کیا ہے، پاکستان بھی 80 ارب ڈالر کا مقروض ہے کیا اس کو بھی پرائیویٹ کروگے؟
2025 کے دوران مختلف کارروائیوں میں 118 کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئیں۔
جوڈیشل کمیشن نے مشاورت کے لیے اہم اجلاس کا تین نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر امجد سراج میمن کو دوسری 4 سالہ مدت کے لیے وائس چانسلر مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
26 ارکان سینیٹ نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائی: الیکشن کمیشن