پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اعلامیے اور فیصلوں میں اختلافات سامنے آ گئے۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے الزام لگایا ہے کہ اجلاس کے اعلامیے میں شامل نکات پر بات ہی نہیں ہوئی۔
ارکان نے پارٹی گروپس میں کہا کہ پارلیمانی پارٹی میں کچھ بات ہوتی ہے، باہر کچھ اور ہی بتایا جاتا ہے۔
عاطف خان نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ یا وفاقی وزیر کی کمیٹی بنانے کی پیشکش کا علم نہیں، کل پارلیمانی پارٹی میں کسی کمیٹی میں شمولیت کی پیشکش پر بات نہیں ہوئی، اڈیاہ اجیل کی سہولتوں پر کمیٹی میں شمولیت پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
ڈاکٹر امجد خان نے کہا کہ کل پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وفاقی وزیر کی کمیٹی میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، موجودہ صورتِ حال میں پی ٹی آئی کے لیے ممکن نہیں کہ ان کے ساتھ بیٹھیں، پارٹی نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا۔
صاحبزادہ صبغت اللّٰہ نے کہا کہ کسی وزیر کی کمیٹی سےمتعلق پارلیمانی کمیٹی میں کوئی بات نہیں ہوئی۔