• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: کفایت شعاری مہم کے تحت نئے کاروباری اوقات کار سامنے آ گئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت نئے کاروباری اوقاتِ کار جاری کر دیے، کیبنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور کریانہ اسٹورز رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ شادی ہالز، مارکیز اور تمام کمرشل سرگرمیاں رات 10 بجے تک کی جا سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ ریسٹورنٹ، کیفے، کیٹرنگ، ہوٹل اور سبزی اور فروٹس کی دکانیں رات 11 تک کھلی رہیں گی جبکہ ٹیک اویز اور ہوم ڈیلیوی ان اوقات کار سے مستثنیٰ ہیں۔

نوٹیفکیشن میں اسپتال، کلینک، میڈیکل اسٹورز، بیکریز، تندور اور دودھ دہی کی دکانیں کو مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید