• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی دباؤ، اسرائیل کا غزہ امداد کیلئے اردن سرحد کھولنے کا اعلان

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

عالمی دباؤ کے بعد اسرائیل نے غزہ امداد کےلیے اردن سے مغربی کنارے کی کراسنگ کھولنے کا اعلان کردیا۔ ستمبر سے بند کراسنگ آج سے کھولی جائے گی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سامان کی ترسیل اردن اسرائیل کو ملانے والی ایلنبی راہداری کے ذریعے ہوگی۔

اسرائیلی سیکیورٹی حکام کے مطابق کراسنگ کھلنے کے بعد ڈرائیورز اور کارگو ٹرکس کی سخت اسکریننگ کی جائے گی، اس سلسلے میں خصوصی سیکیورٹی فورس تعینات کردی گئی ہے۔

دوسری جانب حماس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو جنگ بندی دوسرے مرحلے میں نہیں جاسکتی۔

حماس رہنما نے معاہدے پر مکمل عمل کرانے کے لیے ثالث کاروں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ 10 اکتوبر کے معاہدے کے باوجود غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں سے اب تک 370 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید