مراکش کے شمال مشرقی شہر فیض میں 2 رہائشی عمارتیں گر گئیں۔
دارالحکومت رباط سے عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ مذکورہ بالا عمارتیں گرنے سے 19 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 16 زخمی ہیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ عمارتیں فیض شہر کے گنجان آباد علاقے المسیرہ میں واقع ہیں، یہ دونوں 4 منزلہ عمارات بدھ کی صبح گریں۔
عرب میڈیا کے مطابق دونوں عمارتوں میں 8 خاندان آباد تھے اور یہ شہر کے نئے حصے میں واقع تھیں۔