• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز: محسن نقوی کی یورپی کمشنر برائے داخلہ سے ملاقات، غیر قانونی امیگریشن پر گفتگو

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ امور و مائیگریشن سے برسلز میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام سے متعلق گفت گو ہوئی۔

انسانی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات اور باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت بھی ہوئی۔

اس موقع پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان میں 1 ہزار 770 انسانی اسمگلرز اور ان کے ایجنٹس گرفتار ہوئے۔

ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن، انسانی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی کو مزید مضبوط بنائے جانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسمگلرز، ڈرگ مافیا اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ ملک کے لیے سنگین چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر قریبی تعاون ناگزیر ہے۔

قومی خبریں سے مزید