• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: بائیک سروس کی آڑ میں رہزنی کی وارداتوں کا انکشاف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور میں بائیک سروس کی آڑ میں رہزنی کی وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ملزمان بائیک سروس فراہم کرنے والوں کا روپ اختیار کر کے شہریوں کا اعتماد حاصل کرتے اور پھر موقع ملتے ہی لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔ 

پولیس نے تمام بائیک سروس رائیڈرز کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے۔ جس کے لیے موبائل ایپ بھی تیار کی گئی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور فرحان خان نے اس حوالے سے کہا کہ اسٹریٹ کرائم روکنے کے لیے آن لائن بائیک رائیڈرز کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے، آن لائن بائیک رائیڈرز تھانے میں رجسٹریشن کروا سکیں گے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کا اعتماد اور سیکیورٹی یقینی بنانا ہے، متعدد واقعات میں بائیک رائیڈر شہریوں کو لوٹنے میں ملوث رہے، اب تک 20 سے زائد آن لائن بائیک رائیڈرز کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید