• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبریٰ خان کی نئی وائرل ڈانس ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

فوٹو —  انسٹاگرام
فوٹو —  انسٹاگرام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کی نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کوریوگرافر زرمینہ یوسف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کبریٰ خان کے ہمراہ ڈانس کی ریہرسل کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ صرف ایک جھلک ہے‘۔

اداکارہ کی اس وائرل ڈانس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بہت زبردست ہے، کبریٰ خان بہت پیاری لگ رہی ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ اس ویڈیو میں اداکارہ بالکل ایک چھوٹی سی بچی لگ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کبریٰ خان اکثر خود بھی سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ اس طرح کی دلچسپ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید