• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی کے وفد کا این جی سی ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ

—تصوہر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصوہر بشکریہ سوشل میڈیا

فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی (اے ایف ڈی) کے وفد نے این جی سی ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ کیا۔ 

اس موقع پر ہونے والی ملاقات میں اے ایف ڈی کی مالی معاونت سے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ 

اے ایف ڈی اور این جی سی کے درمیان بجلی کی ترسیل کے منصوبوں پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔ 

اے ایف ڈی مشن نے این جی سی کے ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ پیش رفت کو سراہا۔ 

ملاقات میں 220 کے وی لُڈے والا گرڈ اسٹیشن اپ گریڈیشن میں اے ایف ڈی نے خصوصی دلچسپی لی۔ 

اے ایف ڈی نے پاور ٹرانسمیشن انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے تعاون جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا۔

قومی خبریں سے مزید