• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمبلی اراکین کیلئے پالیسی لائن پر پی ٹی آئی کی 23 رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے 23 رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی پارلیمانی ونگز اور اسمبلیوں کے اراکین کے لیے پالیسی لائن طے کرے گی۔

سیاسی کمیٹی میں بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی، اسد قیصر، عمر ایوب، شبلی فراز، جنید اکبر، شیخ وقاص اکرم اور دیگر رہنما شامل ہیں۔

محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس بھی سیاسی کمیٹی کا حصہ ہیں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے خالد خورشید اور سردار قیوم نیازی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی پارلیمانی ونگز اور اسمبلیوں کے لیے پالیسی لائن طے کرے گی، پارٹی کے تجربے کار اراکین پر مشتمل سب کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید