• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکس اسٹائل ایوارڈز 2025ء: ہانیہ عامر، فہد مصطفیٰ، یمنٰی زیدی، ثمر جعفری نے دھوم مچا دی

لکس اسٹائل ایوارڈز 2025ء جمعرات کی شب تاریخی موہٹہ پیلس میں منعقد کیا گیا، جہاں فلم، ٹی وی، فیشن اور ڈیجیٹل کنٹینٹ کی نمایاں شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔

تقریب میں فلم کیٹیگری میں ثمر جعفری اور یمنیٰ زیدی کو بہترین ایکٹر کے اعزازات سے نوازا گیا جبکہ ڈرامہ کیٹیگری میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر نے ’کبھی میں کبھی تم‘ کے لیے بیسٹ ایکٹر ڈرامہ (میل) اور بیسٹ ایکٹر ڈرامہ (فی میل) کے ایوارڈ اپنے نام کیے۔

فوٹوز: لکس اسٹائل ایوارڈز 2025
فوٹوز: لکس اسٹائل ایوارڈز 2025

شوبز شخصیات کی بڑی تعداد نے تقریب کو چار چاند لگائے، جن میں فہد مصطفیٰ، حبا بخاری، اقراء عزیز، ہانیہ عامر، مایا علی، عمران اشرف، صنم سعید، کومل میر، فرحان سعید اور طلحٰہ انجم سمیت دیگر شامل تھے۔

فلم اور ٹی وی کے بڑے اعزازات

فلم آف دی ایئر کا ایوارڈ کٹر کراچی کو، فلم ایکٹر آف دی ایئر کا (میل) ایوارڈ ثمر جعفری کو فلم نابالغ افراد کے لیے دیا گیا۔

فلم ایکٹر آف دی ایئر (فی میل) کا ایوارڈ  یمنیٰ زیدی کو فلم نایاب کے لیے، فلم ڈائریکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ عمیر ناصر علی کو فلم نایاب کے لیے دیا گیا۔

پلے آف دی ایئر کا ایوارڈ ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کو دیا گیا، بیسٹ ایکٹر ڈرامہ کا میل ایوارڈ فہد مصطفیٰ کو ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کے لیے، بیسٹ ایکٹر ڈرامہ فی میل کا ایوارڈ ہانیہ عامر  کو ڈرامہ کبھی میں کبھی تم کے لیے دیا گیا۔

فوٹوز: لکس اسٹائل ایوارڈز 2025
فوٹوز: لکس اسٹائل ایوارڈز 2025

اِمرجنگ ٹیلنٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ خوشحال خان کو ڈرامہ دنیا پور کے لیے، ٹی وی ڈائریکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ سیف حسن کو زرد پتوں کا بن کے لیے، ٹی وی پلے رائٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ مصطفیٰ آفریدی  کو زرد پتوں کا بن کے لیے، بیسٹ اینسمبل پلے کا ایوارڈ زرد پتوں کا بن کے لیے، ٹی وی پلے آف دی ایئر کا ایوارڈ ڈرامہ خئی کو ملا۔

بیسٹ اوریجنل ساؤنڈ ٹریک کا ایوارڈ کبھی میں کبھی تم کو، بیسٹ ٹی وی لانگ سیریل کا ایوارڈ بے بی باجی کی بہوئیں کو دیا گیا۔

موسیقی، ڈیجیٹل اور فیشن کیٹیگریز

تقریب میں ڈیجیٹل کری ایٹرز اور نئے ابھرتے ہوئے موسیقاروں کو بھی بھرپور انداز میں سراہا گیا۔

سانگ آف دی ایئر کا ایوارڈ کوک اسٹوڈیو کے گانے جھول کو، میوزک پروڈیوسر آف دی ایئر کا ایوارڈ عباس علی خان  کو میرا سارا تُو کے لیے، آرٹسٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ حمزہ ملک کو دیا گیا۔

فوٹوز: لکس اسٹائل ایوارڈز 2025
فوٹوز: لکس اسٹائل ایوارڈز 2025

ڈیجیٹل ٹرینڈ سیٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ عایدہ شیخ کو، ڈیجیٹل کنٹینٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ رون اینڈ کوکو کو ملا۔

فیشن آئیکنز کی جگمگاہٹ

فیشن کیٹیگری میں نئے اور سینئر دونوں فنکاروں نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

فیشن ماڈل آف دی ایئر کا میل کا ایوارڈ یاسر ڈار کو، فیشن ماڈل آف دی ایئر فی میل کا ایوارڈ ایریکا روبن کو، فیشن برانڈ آف دی ایئر کا ایوارڈ ایچ ایس وائی (HSY) کو، اِمرجنگ آرٹسٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ جنید کامران صدیقی کو سدا اشنا کے لیے دیا گیا۔

اِمرجنگ ٹیلنٹ فیشن کا ایوارڈ محمد علی کو بطور فوٹوگرافر اور  یاسوب رحمٰن کو بطور ماڈل دیا گیا۔

فوٹوز: لکس اسٹائل ایوارڈز 2025
فوٹوز: لکس اسٹائل ایوارڈز 2025

فیشن فوٹوگرافر آف دی ایئر کا ایوارڈ ایاز انیس خان کو، فیشن اسٹائلسٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ حفصہ فاروق کو، میک اپ آرٹسٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ ارشد خان کو دیا گیا۔

خصوصی اعزازات

لکس چینج میکرز ایوارڈ سلطانہ صدیقی کو، یونی لیور چیئرمین لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ عابدہ پروین کو دیا گیا۔

لکس اسٹائل ایوارڈز 2025ء نے ناصرف پاکستان کے بڑے فنکاروں کو ایک جگہ جمع کیا بلکہ ملک کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی مسلسل ترقی اور عالمی سطح پر بڑھتے اثر و رسوخ کو بھی نمایاں کیا، یہ شب شوبز انڈسٹری کے لیے ایک اور یادگار سنگِ میل ثابت ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید