پاکستان کسٹمز نے 5 ماہ میں 30 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا چاندی ضبط کر لیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق رواں مالی سال کے 5 ماہ کے دوران ملک بھر کے بین الاقوامی ایئر پورٹس پر 2 اعشاریہ 73 کلو گرام سونا اور 359 کلو گرام چاندی ضبط کی۔
چاندی کی اسمگلنگ کے واقعات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مارکیٹ جائزوں کے مطابق چاندی کی قیمت میں گزشتہ 10 ماہ میں دگنے سے زائد اضافہ ہوا ہے۔
ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق چاندی کی درآمدات اسٹیٹ بینک اور وزارتِ تجارت کے قواعد و ضوابط کے تحت ہوتی ہیں۔