ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، حد نگاہ متاثر ہونے پر موٹروے ایم ون رشکئی سے پشاور، ایم ٹو ہرن مینار سے ٹھوکرنیاز بیگ، ایم تھری فیض پور سے رجانہ، ایم فائیو ملتان سے ظاہر پیر اور روہڑی سے رحیم یار خان تک بند کردیا گیا۔
لاہور سیالکوٹ موٹروے مین ٹول پلازہ سے سمبڑیال تک بند کی گئی ہے، موٹروے پولیس نے غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں کی فضا انتہائی آلودہ ہے، فیصل آباد 574 ایئر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق ، لاہور 310 ایئر انڈیکس کے ساتھ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔
گوجرانوالہ کا اے کیو آئی 322 ریکارڈ، محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق حافظ آباد کا اے کیو آئی 380 ، مظفرگڑھ کا 372 ریکارڈ کیا گیا ہے۔