• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندہ اور خیریت سے ہوں، انتقال کی خبریں جھوٹی ہیں: طاہرہ سید

طاہرہ سید---فائل فوٹو
طاہرہ سید---فائل فوٹو

نامور غزل اور لوک گلوکارہ طاہرہ سید نے اپنے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ میں بالکل خیریت سے ہوں۔

وائرل افواہوں کے ایک روز بعد طاہرہ سید نے فیس بک پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری صحت اور انتقال سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ میری صحت کے بارے میں مختلف افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، اللّٰہ کے فضل و کرم سے میں بالکل ٹھیک ہوں اور نیویارک میں اچھی زندگی گزار رہی ہوں، آپ سب کی دعاؤں اور محبت کا شکریہ۔

طاہرہ سید نے عوام سے اپیل کی کہ غیر مصدقہ خبروں کو آگے پھیلانے سے گریز کریں اور سوشل میڈیا پر موجود غلط معلومات کی تصحیح میں مدد کریں۔

انہوں نے ان تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے افواہوں کے بعد ان کی خیریت دریافت کرنے کے لیے رابطہ کیا۔

معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے بھی گلوکارہ کی تازہ تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں، جبکہ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی طاہرہ سید کا وضاحتی ویڈیو پیغام اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر طاہرہ سید کے انتقال کی جھوٹی خبریں گردش کرنے لگی تھیں، جس کے بعد مداحوں میں تشویش اور غم کی لہر دوڑ گئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید