گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے 4 مبینہ مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔
اس حوالے سے ترجمان ہولیس کا کہنا ہے کہ پولیس مقابلے کامونکی، قلعہ دیدار سنگھ، ایمن آباد اور گرجاکھ میں ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اور تین زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ہیں۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک اور زخمی ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔