• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا: ٹرک ڈرائیورز کے درمیان فائرنگ، 3 بھارتی نژاد ڈرائیورز گرفتار

کولاج بشکریہ بھارتی میڈیا
کولاج بشکریہ بھارتی میڈیا 

کینیڈا کے شہر برامپٹن میں دو حریف ٹرک گروپس کے درمیان فائرنگ کے واقعے میں 3 بھارتی نژاد ٹرک ڈرائیورز کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ملزم تاحال فرار ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 7 اکتوبر کو رات گئے ایک پارکنگ لاٹ میں پیش آیا جہاں دو گروپس کے درمیان پہلے جھگڑے اور بعد ازاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

پولیس کی طویل تحقیقات کے بعد 20 نومبر کو ایک رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں کی شناخت بطور بھارتی نژاد منجوت بھٹی، نَوجوت بھٹی اور امنجوت بھٹی سے ہوئی ہے۔

منجوت بھٹی پر جان بوجھ کر فائرنگ، ممنوع، خفیہ اور غیر قانوی اسلحہ رکھنے اور اسلحے کی غیر محفوظ ذخیرہ اندوزی کرنے سمیت متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

نوجوت بھٹی اور امنجوت بھٹی پر اس بات کا الزام ہے کہ وہ اس گاڑی میں سفر کر رہے تھے جس میں اسلحہ موجود ہونے کا اِنہیں علم تھا، دونوں کو عدالت میں وقت پر پیش ہونے کی شرائط پر رہا کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برامپٹن پولیس اس چوتھے ملزم کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے جو ویڈیو میں فائرنگ کرتے ہوئے نظر آیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید