• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارٹ اٹیک ……

سنا ہے تمھیں سزا سنتے ہی دل کا دورہ پڑگیا تھا؟

میں نے جیل اسپتال میں مریض سے پوچھا۔

یہ درست ہے، اس نے تصدیق کی۔

عدالت نے سزا کیا سنائی، میں نے جاننا چاہا۔

جج نے پہلے کہا، عمر قید۔

میں نے رحم کی بھیک نہیں مانگی۔ جج حیران ہوا۔

اس نے کہا، عمر قید بامشقت۔

میں مسکرادیا۔ جج کو غصہ آگیا۔

اس نے کہا، ایک کروڑ جرمانہ بھی۔

میں ہنس پڑا۔ جج کی آنکھیں لال ہوگئیں۔

اس نے چیخ کر کہا،

مجرم کو جیل میں موبائل فون رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

بس یار، وہیں ہارٹ اٹیک ہوگیا۔

تازہ ترین