• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18 دسمبر تک بارشوں اور برف باری کا امکان، ایڈوائزری جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 18 دسمبر تک کے لیے برف باری اور ممکنہ موسم کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی۔

ایڈوائزری کے مطابق بالائی خیبر پختون خوا، کوہستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری متوقع ہے۔

13 سے 15 دسمبر کے دوران مغربی ہواؤں کا سلسلہ شمالی و مغربی پاکستان کے مختلف علاقوں میں اثر انداز ہوگا۔ 

ممکنہ موسمی صورتِ حال کے باعث دھند کی شدت میں بھی اضافہ متوقع ہے جبکہ برف باری کے باعث پہاڑی راستوں پر ٹریفک کی روانی متاثر اور بعض مقامات پر سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔

کوئٹہ، زیارت اور شمال مغربی بلوچستان کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی اور شمالی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور بونیر میں بارش و برفباری متوقع ہے۔

قومی خبریں سے مزید