• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی نے پی ایس ایل 11 کی تاریخوں کا اعلان کردیا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  محسن نقوی نے پی ایس ایل 11 کی تاریخوں کا اعلان کردیا، 11واں ایڈیشن 26 مارچ 2026 سے 3 مئی تک کھیلاجائے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیویارک میں پاکستان سپر لیگ کے روڈ شو میں پی ایس ایل گیارہ کی تاریخوں کا اعلان کردیا، روڈ شو میں پی سی بی عہدیداروں، قومی کرکٹرز نے بھی شرکت  کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کو انعامات دینے سے اُن کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے،  پی سی بی اور پی ایس ایل کے آرگنائزر مل کر کام کر رہے ہیں، ملک میں بہت با صلاحیت کرکٹرز موجود ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خاطر خواہ فائدہ ملتا ہے، پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل کے انعقاد سے پاکستان کے نوجوان کرکٹرز کو غیرملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔

سابق کرکٹر وسیم اکرم نے کہا پی ایس ایل پاکستان کے شائقین کرکٹ کیلئے تفریح کے اچھے مواقع فراہم کررہی ہے۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید