کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرکارروائی ہوئی ہے۔
کوئٹہ سے اعلامیہ کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری ٹرانسپورٹ لیاقت لہڑی کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری نے ایک کارنر میٹنگ میں شرکت کی تھی۔
اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کی رپورٹ پرنوٹس لیا گیا، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے لیاقت لہڑی کو کل وضاحت کےلیے طلب کرلیا ہے۔