• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹنگ ……

آج رائیڈ شیئرنگ ڈرائیور بہت برا ملا۔

ایپ نہیں چل رہی تھی اور اسے راستوں کا علم نہیں تھا۔

میں نے اس کی ریٹنگ خراب کردی، بیٹی نے بتایا۔

میں نے کھانا منگوایا تھا جو بہت دیر سے آیا۔

جتنی بھوک لگ رہی تھی، اتنا ہی غصہ آگیا۔

میں نے رائیڈر کی ریٹنگ خراب کردی، بیٹے نے اپنی سنائی۔

غریب لوگوں سے کیا دشمنی ہے تمہیں؟ میں چلایا۔

بیٹی ہکابکا رہ گئی۔

لیکن بیٹے نے فون اٹھاکر کال ملائی۔

کسے کال کررہے ہو؟ میری بیوی نے پوچھا۔

دادی امی کو، بیٹے نے کہا،

پاپا کی ریٹنگ خراب کرنے کے لئے۔

تازہ ترین