گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر کو فون کر کے ان سے سڈنی بیچ پر ہونے والی فائرنگ پر اپنے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کا اظہار کیا۔
انھوں نے کہا دکھ کی گھڑی میں ہر پاکستانی آسڑیلیا کے ساتھ ہے۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر تموتھی کین نے کہا سڈنی واقعہ سیاہ دن ہے، لوگوں کی زندگیاں بچانے والا مسلم شہری آسٹریلیا کا ہیرو ہے۔
ہائی کمشنر تموتھی کین نے اظہار تعزیت پر گورنر سندھ سے اظہار تشکر کیا۔