شیخوپورہ(نمائندہ جنگ ) سانحہ کوئٹہ کی اطلاع ملتے ہی شیخوپورہ میں وکلاء نے کام بند کردیا اور ضلع کچہری میں صدر بار ایسوسی ایشن میاں پرویز حسین ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری طارق چیمہ اور سینئر وکلاء ملک نصر اللہ وٹو ، لالہ سعید اقبال سلیمی، نصیر الدین خان نیئر، چوہدری اکبر ورک، رانا زاہد محمود، سید محمدجاوید رضوی، ملک طارق عزیز کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں صدر بار ایسوسی ایشن نے سانحہ کوئٹہ کے خلاف آج 9اور کل 10اگست کو بھی مکمل ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ،وکلاء نے سینئر ایڈووکیٹ میاں فاروق احمد ناصر کے والد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔